نواز شریف کے منہ سے جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا ،فریال تالپور

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

لاہور ( یوا ین پی )پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور نے کہا کہ نواز شریف کے منہ سے جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا کیونکہ یہ لوگ ڈکٹیٹر کی پیداوا ر ہیں اور انہوں نے جمہوریت کا راگ ا لاپنا شروع کر رکھا ہے یہ کیا جانے جمہوریت کس چیز کا نام ہے ،پی پی پی کے ہر کارکن یا جیالے کے خون میں جمہوریت کے جراثیم ملیں گے کیو نکہ وہ پیدا ہی جمہوریت کے جراثیموں میں ہوئے ہیں مر یم بی بی ہمیشہ بی بی شہید بننے کی کو شش کر رہی ہے یہ بی بی کی ہوا تک نہیں پہنچ سکتی پی پی پی کے قا ئدین نے ہمیشہ اپنے ورکروں کا ساتھ دیا ہے اور انشا اللہ ساتھ دیتی رہے گی ۔یواین پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی نے جمہوریت کا اپنے خون سے تناؤر درخت بنا یا جمہوریت کی شاخیں پورے پاکستان میں موجود ہیں ہر شاخ سے جمہوریت کے شہداء کے خون کی خوشبو ہر وقت آتی ہے اِ ن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ میں ضلعی صدر کی رہائش گاہ پر خوا تین سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کیا اِس مو قع پر سابق پالیمانی سیکرٹری و ضلعی صدر پی پی پی چوہدری سجاالحسن،پی وائی اوکے رہنماء محمد آصف خان بلوچ،خواتین ضلع اوکاڑہ کی رہنماء فوزیہ رانجھاکے علاوہ خواتین کی ونگ کی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اُنہوں نے کہا کہ 5دسمبر کو اسلام آباد میں ہو نے والا یوم تا سیس ثابت کریگا کہ پی پی پی میں کتنا دم ہے یومِ تاسیس کے جلسے میں خواتین اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں بی بی شہید نے جمہوریت کے دشمنوں کو جمہوری انداز سے استحصالی قوتوں کوشکست دی اس لیے پی پی پی کا ہر کارکن جمہوریت کا محافظ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes