صحت اور تعلیم کے شعبے ہماری اولین ترجیح ہیں پیر سید صمصام علی شاہ بخاری

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں مربوط ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت شفاف انداز میں اقدامات کر رہی ہے صحت اور تعلیم کے شعبے ہماری اولین ترجیح ہیں ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ضلع اوکاڑہ میں لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کا کام کا آغاز فوری طور پر کیا جائے تعمیراتی منصوبوں کےاافسران ، ٹکٹ ہولڈر ز ، پاکستان تحریک انصاف کے عہداداران کی جانب سے دیے گئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ڈپٹی کمشنر کپیٹن (ر) محمدعلی اعجاز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار ،صدر پاکستان تحریک انصاف سید عباس رضا رضوی ، ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سیلم صادق ، چوہدری عبداللہ طاہر ، رائے حماد اسلم کھرل ، چوہدری طارق ارشاد ، مہر محمد جاوید ، پاکستان تحریک انصاف کے عہد داران علی حیدر وٹو ،حاجی عبدالحمید ،شیخ عتیق ،قاری حفیظ اللہ بلوچ سمیت ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اراکین و افسران نے شرکت کی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع میں امن و امان کی صورت پر بریفنگ دی ڈسٹر کٹ آفیسر پلاننگ مرغوب احمد نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سالانہ تر قیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر کام کی رفتار اورگذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملد ر آمد کی صورت حال پر برینفگ دی اجلاس میں 36/2L کے دیہی مرکز صحت بلدیہ رینالہ خورد کے معاملات زیر بحث آئے۔ پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ میر ٹ اور شفافیت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا افسران میرٹ اور صرف میرٹ کو بنیاد بنا کر فیصلے کریں لوگوں کی مشکلات کے حل اور مسائل کے خاتمہ کے لئے قواعد و ضوا بط اور حکومتی پالیسی کو اولین فو قیت دی جائے ۔صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے مریضوں کے علاج ومعالجہ ،برن وارڈز شروع کرنے ،فزیو تھراپی شعبہ کی بحالی اور گائنی وارڈ میں بیڈز کی تعداد بڑھانے پر ایم ایس ڈاکٹر اختر حسین بلوچ کی کا وشوں کو سراہا انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اجلاس میں ٹکٹ ہولڈز اور پاکستان تحریک انصاف کے عہد ران نے نئی غلہ منڈی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ،دیپالپور چوک سے ملحقہ دیہات اور اس سے ملحقہ شہری علاقہ میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں ۔صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ترقیاتی کام اس انداز سے مکمل کئے جائیں تاکہ وہ مستقبل کی ضرورتوں کو بھی پورا کر یں ترقیاتی منصوبے پائیداری اور مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہونے چاہیے اس سلسلہ میں تعمیراتی شعبوں کے افسرا ن فیلڈ میں نظر آئیں اور تعمیراتی کاموں کی نگرانی کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes