لاہور (یو این پی) عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں ن لیگ کے امپائروں کو شکست دیں گے، تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کے سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا۔بنی گالہ سے لاہور روانگی کے موقع پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کی بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی، ہم نے مسلم لیگ ن کے امپائروں کو شکست دینی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی میں ملوث لوگ اب تک بیٹھے ہیں، انتخابی نظام کی خرابیوں کو بینقات کیا جائے گا۔ تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کا سسٹم تبدیل کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی چیرمین ہیں، خیبرپختونخوا حکومت وہ نہیں چلا رہے۔