زندگی کے آغاز سے لے کر اختتام تک انسان سیکھنے اور سکھانے کے مراحل سے گزرتا ہے مسز شمیلہ اسلم

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

NewUNN
وہاڑی(یواین این پاکستان)ممبر صوبائی اسمبلی مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں انسانی زندگی کے آغاز سے لے کر اختتام تک انسان سیکھنے اور سکھانے کے مراحل سے گزرتا رہتا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے ایم اے ،ایم ایڈ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راؤ ذوالفقار، انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122محمد اکرم پنوار، کورس کوارڈینیٹر عبدالرزاق بھٹی ، کورس کوارڈینیٹر محمد اصغر بھی موجود تھے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے تشنگان علم کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک مؤثر کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ استاد بچوں کے لیے ایک رول ماڈل کی حثیت رکھتا ہے اس لیے اساتذہ کو اپنی مثالی شخصیت کو طلبا و طالبات کے سامنے اس انداز سے پیش کرنا چاہیے کہ وہ ان کے ذہنوں پرایسے انمٹ نقوش چھوڑے جس سے وہ معاشرے کے لیے مفید، کارآمد، اچھے انسان ، اچھے مسلمان اور اچھے پاکستانی بن سکیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس قوم کے اصل معمار ہیں ایک اچھی قوم کی تیاری کے لیے اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کو تمام تر مشکلات اور مسائل کا مقابلہ کرتے ہوئے مزید بہتر انداز میں انجام دینا ہوگا ۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راؤ ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نظام تعلیم کی بہتری اور فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے اس ادارے کے فارغ التحصیل افراد مختلف اداروں میں بہترین انداز میں ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مصروف ہیں،انچارج ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عمارت کی تعمیر میں بنیاد بہت اہم ہے بنیاد درست اور مضبوط ہو گی تو عمار ت بھی مضبوط اور شاندار بنے گی وگرنہ کمزور بنیاد والی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہی ثابت ہوتی ہیں تقریب سے پروفیسر محمد علی زیدی ، کورس کوارڈینیٹرز عبدالرزاق بھٹی ، محمد اصغر کے علاوہ طلبا مس انعم اور ذیشان بخاری نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy