خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

Published on September 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments


اسلام آباد/نیویارک:(یو این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، سری لنکن صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سری لنکا سارک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سری لنکا کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سری لنکا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme