فیملی فرنٹ میں میر اکردار خشیا بے حد مقبول ہوا ؛نسیم وکی

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

لاہور(یواین پی)نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میری شناخت کا سہرا ڈاکٹر یونس بٹ اور اور داکار وہدایتکار وسیم عباس کے سر ہے۔ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ فیملی فرنٹ میں میر اکردار خشیا بے حد مقبول ہوا اور وسیم عباس نے میرے کردار کے حوالے سے جو پیشگوئی کی تھی وہ بالکل سچ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جو بھی احسان کرے میں اسے یاد رکھتا ہوں اور اسے فراموش نہیں کرتا۔ کیونکہ جب احسان فراموشی کی جائے تو احسان کرنے والاآئندہ دوسرے کے ساتھ احسان کرنے میں محتاط ہو جاتا ہے جس سے دوسروں کا نقصان ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme