ملک کے بیشتر شہروں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

3
اسلام آباد(یوا ین پی)ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں پیر کے روز موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ’ ہزارہ’ میرپور خاص ڈویژنوں،بالائی فاٹااور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں گرمی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہے اور پیر کی صبح درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے اوئل میں گرمی کی شدت میں اضافہ معمول کی بات ہے، گرمی کی یہ شدت آئندہ 3 سے 4 روز جاری رہے گی، جس کے بعد دن گرم اور راتیں بتدریج ٹھنڈی ہوجائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes