ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کا کیمبرج اسکول مکلی میں قائم کرونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کا کیمبرج اسکول مکلی میں قائم کرونا ویکسینیشن سینٹر اور سول اسپتال مکلی میں قائم خسرہ اور روبیلا سے بچاء کے ٹیکوں کے متعلق لگائے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور ادویات کی موجودگی سمیت دیگر تمام صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ بعد ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کیمبرج اسکول مکلی کے سامنے قومی شاہرہ پر گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے کرونا ویکسینیشن کارڈز چیک کئے جبکہ بغیر ویکسینیشن کے سفر کرنے والے لوگوں کو سینٹر میں ویکسینیشن کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا ایک بہت خطرناک بیماری ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes