کراچی سمیت سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب

Published on June 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

کراچی(یواین پی)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضی وہاب میئر منتخب ہوئے ہیں، حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے کاشف شورو میئر منتخب ہوئے ہیں۔سکھر میونسپل کارپوریشن سے پیپلزپارٹی کے ارسلان اسلام شیخ، میر پور خاص سے عبدالرؤف میئر منتخب ہوئے ہیں۔اسی طرح لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن سے انور علی لوہر جبکہ شہید بے نظیر آباد میونسپل کارپوریشن سے رشید بھٹی میئر منتخب کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy