فیصل آباد ،نالج اینڈ وزڈم سکول سسٹم کے زیراہتمام فٹ بال سٹیڈیم سمن آباد میں سپورٹس گالاکا انعقاد

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نالج اینڈ وزڈم سکول سسٹم کے زیراہتمام فٹ بال سٹیڈیم سمن آباد میں سپورٹس گالاکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف مہمان خصوصی جبکہ پرنسپل عارفہ خان،ڈائریکٹرز فیصل بن عتیق،فیصل گورایا بھی موجود تھیں۔سکول کے تمام طلباءوطالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اس کے علاوہ مختلف کھیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ساجدہ لطیف نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں مثبت اقدام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے اوربچوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا مثبت اقدام ہے۔پرنسپل عارفہ خان نے کہاکہ مستقبل میں بھی طلبا و طالبات کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ہمارے بچے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کر سکیں۔عارفہ خان نے کہاکہ طلبہ کی ذہنی اورجسمانی نشونما کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ایشیئن گولڈ میڈلسٹ /جنرل سیکرٹری آرچری،کک باکسنگ محمد اشتیاق نے مارشل آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔مہمان خصوصی ساجدہ لطیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy