یقین ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین انتظامات کرے گا۔آئی سی سی

Published on November 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments


دبئی (یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چیئر مین گریگ بار کلے نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھروسہ نہ ہوتا تو بڑے ایونٹ کی میزبانی نہ دیتے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ’ یقین ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین انتظامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن کرکٹ حالات کوبہتر بناسکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو 29 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کی میزبانی ملی ہے جس کے بعد پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog