آسٹریا میں عوامی مقامات پر برقع پہننے،نقاب لگانے پر پابندی عائد کردی گئی

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 879)      No Comments

ویانا(یو این پی)آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔ قرآن کے نسخے بھی مفت تقسیم نہیں کیے جا سکیں گے۔آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت برسر اقتدار دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی ۔قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم، عدالتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائے گا۔اس کیساتھ ہی غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes