اداکارہ عفت عمر نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

Published on November 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments


پاکستان میں اچھے ڈرامے بالکل بھی نہیں بن رہے، اداکارہ
لاہور(یوا ین پی) اداکارہ عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیوں کہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں ہے اور یقین کریں میں پاکستانی ڈارمے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔اداکارہ نے اپنے ماضی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال کی عمر میں میری شادی ہوگئی تھی جس کے بعد میں شوبز کی دنیا سے کچھ وقت کے لیے دور ہوگئی تھی کیوں کہ اس وقت میں اپنے شوہر اور گھر والوں کو وقت دینا چاہتی تھی جب کہ میں نے اپنے عروج پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی۔عفت عمر کا کہنا تھا کہ شادی کے چند سال بعد مجھے لگا اب واپس شوبز کی دنیا میں جانا چاہیے تو میں نے ماں کے کردار سے انڈسٹری میں واپسی کی لیکن مجھے بہت مایوسی ہوئی اور میں اپنے کام سے خوشی محسوس نہیں کررہی ہوں جس کی وجہ اچھے ڈراموں کا نہ بننا ہے لہذا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes