پاکستان آنے والی ائیرہوسٹس کرونا وائرس کا شکار بن گئی

Published on March 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اسلام آباد(یوین پی) پاکستان آنے والی ائیرہوسٹس کرونا وائرس کا شکار بن گئی، برطانوی ائیرلائن سے وابستہ خاتون فضائی میزبان امریکہ سے چند دن قبل پاکستان آئی تھی، متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں جس خاتون مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی، وہ برطانوی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس ہے۔بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر غفلت کی وجہ سے خاتون کی حالت بگڑی ہے۔ خاتون کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کچھ روز قبل امریکا سے اسلام آباد آئی تھی جس کے بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ طبیعت بگڑنے کے بعد خاتون کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ کیے گئے۔تاہم خاتون میں کرونا وائرس کی تشخیص جلد نہیں کی جا سکی جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی، اور اب اسے تشویش ناک حالت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک، سندھ میں بھی ایک اور بلوچستان میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔یوں ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی کل تعداد 33 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 17 ہے، بلوچستان میں 10 کیسز، جبکہ باقی کیسز اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ ہونے والے مریضوں میں 2 ایسے مریض بھی ہیں جو مقامی طور پر ہی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ملک کی مغربی سرحدیں بند کی جا چکیں، فلائٹ آپریشن محدود کیا جا چکا، تعلیمی ادارے بند جبکہ عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme