بالاکوٹ، عادی منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

منشیات کا کے ضفیہ خانوں میں چھپائی گئی،مقدمہ درج ،ملزم پابند سلاسل
بالاکوٹ(یواین پی)ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالاکوٹ سراج الدین خان کی نگرانی میں ضلعی پولیس آفیسر سجاد خان کی ہدایات پر نو تعینات ایس ایچ او بالاکوٹ گل نواز خان نے نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑ لیا،تفصیل وواقعات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالاکوٹ سراج الدین خان کی نگرانی میں نو تعینات ایس ایچ او بالاکوٹ گل نواز خان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آلٹو کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری کھیپ چرس پکڑ کرعادی و بدنام زمانہ منشیات فروش ماجد ولد انور نامی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے گاڑی کے خفیہ خانوں سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،ملزم کیخلاف مقدمہ کا اندراج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے،کامیاب کاروائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالاکوٹ سراج الدین خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پھیلائی جانے والی قباحتوں خاص کر منشیات فروشوں کیخلاف کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور انشاءاللہ ان کی کاروائیوں سے نہ صرف منشیات فروشوں، بلکہ ان کے سر پرستوں کا بھی قلع قمع ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy