صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ لاہور رانا محمد ریاض فوکل پرسن ٹو لیبر منسٹر منتخب

Published on November 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی) صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ لاہور رانا محمد ریاض کو فوکل پرسن ٹو لیبر منسٹر بننے پر رانا شعیب علی خضری فوکل پرسن انصاف لیبرونگ لاہور نے مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر رانا ریاض نے کہا ہے کہ قیادت نے مجھ پر یقین کر کے فوکل پرسن ?ٹو لیبر منسٹر بنایا ہے اور میں کوشش کروں گا کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں اور مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کروں گا پاکستان تحریک انصاف مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے مزدور پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تحریک انصاف نے دو دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی ہے اور ’مزدور کے لیے احساس پروگرام‘ کا آغاز کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پروگرام غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم قدم ہے انہوں نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے بھی پروگرام کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے وزیر اعظم عمران خان لیبر مارکیٹ کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کو ریگولیٹ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں جب کہ بیرون ملک مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ممالک سے بھی بات کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题