گلوکار امین راجہ آرٹ سپورٹ فنڈ مستحق فنکاروں کو نہ ملنے پر برہم

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

لاہور(یواین پی) معروف گلوکار امین راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس حکومت میں ایک بھی اہل بندہ موجود نہیں ہے سب کے سب نااہل ہیں بالخصوص پنجاب کے وزیر اعلی کا تو کوئی حال ہی نہیں ہے شہر گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں لاقانونیت عروج پر ہے اور وہ جن کے گھر میں ساری زندگی بجلی نہیں لگی وہ وزیراعلی ہاؤس میں مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں ان کی عقل کا اندازہ یہاں سے لگائیں لاکھوں رپوں کی گاڑیوں میں گھومنے والے فنکاروں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ دیا گیا سچ مچ بیمار اور اور پریشان حال فنکاروں کو پوچھا تک نہیں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے بہترین کامیڈین غفار لہری صاحب زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ان کی فوری مدد کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme