قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نعت خوانی کے شاندار مقابلہ کا انعقاد

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

20
گلگت ۔۔۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں نعت خوانی کا شاندار مقابلہ مشرف ہال میں منعقد ہوا۔ اس روحانی محفل کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم تھیں ۔مقابلہ نعت خوانی میں 35طلبہ وطالبات نے حصہ لیاجس میں شعبہ بیالوجیکل سائنسز ایم ایس سی فرسٹ کی طالبہ زینب صادق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ایم بی اے تھرڈ کے طالبعلم خالد حسین نے حاصل کی۔ جبکہ انوائرمینٹل سائنسز کے بی ایس تھرڈ کے طالبعلم ذاکر حسین اور ایجوکیشن بی ایس فرسٹ کی طالبہ نازیہ نگار نے تیسری پوزیشنز حاصل کرکے مقابلہ نعت کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ مقابلے میں ججز کے فرائض شعبہ ماڈرن لینگویجز کے اساتذہ سید ضیاء اللہ شاہ ، صحبت علی اور بیالوجیکل سائنسز کی عفت ستارہ نے انجام دیئے۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اس روحانی محفل میں جو آوازیں سننے کو ملیں وہ روح کو تسکین پہنچادینے والی تھیں۔ یہ اس خطے کی خصوصیت ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کی آواز میں جادو کا اثر ہے۔ انہوں نے اس امیداظہاربھی کیا کہ ہمیشہ کی طرح کے آئی یوکے طلباء ملکی سطح پر گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog