اوکاڑہ یونیورسٹی طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیتی ہے ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر

Published on December 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کی جانب سے طلباء کی کردار سازی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف موٹیویشنل سپیکر شیخ عاطف احمد نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔سیمینار سے اپنے افتتاحی خطاب میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم نے طلباء کی کردار سازی اور پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدامات کی وضاحت کی۔اس موقع پہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی میں طلباء کی اخلاقی اور پروفیشنل تربیت کا ایک مربوط نظام موجود ہے اور اس مقصد کےلیے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی قائم کی گئی ہے جس میں طلباء کے نمائندے اور اساتذہ مل کر کام کر رہے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عاطف احمد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے جدید دنیا میں انقلاب برپا کرنا ہوگا۔ کامیابی کے لیے صبر اور جہد مسلسل کا سہارا لینا ہوگا۔ غیر ضروری مشاغل سے چھٹکارا پا کر صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب آنا ہوگا۔ ہمیں اصلاح کا آغاز خود سے کرنا ہوگا۔
سیمینار میں ریاضی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمودالرحمن، صدر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی عمر بن عبدالعزیز اورصدر یو او میڈیا سوسائٹی تاثیر حیدر سمیت اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog