ن لیگ کی سیاست وینٹی لیٹر پر ہے شین لیگ جیل سے باہر آ گئی ہے فردوس عاشق اعوان

Published on April 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

لاہور (یواین پی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست وینٹی لیٹر پر ہے شین لیگ جیل سے باہر آ گئی ہے- ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- معاون خصوصی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر 364رمضان بازار صوبہ کے ہر شہر میں لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء سستے داموں فراہم ہو رہی ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں گوجرانوالہ کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک ہوتا رہاہے لیکن گوجرانوالہ کی یکساں اور بلاامتیاز ترقی ہماری اولین ترجیح ہے-گوجرانوالہ رمضان بازاروں کے دورے کا مقصد اشیاء کے میعار اورمقدار کی پڑتال کرنا ہے گوجرانوالہ کی انتظامیہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کرکے ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑنے کیلئے کوشاں ہے ڈی سی محمد سہیل خواجہ اور سی پی او سرفراز احمد فلکی سبزی منڈیوں میں علی الصبح خود قیمتیں مقرر کروارہے ہیں ہم مڈل مین کے کردار کو ختم کرکے آٹو میشن پر لے جارہے ہیں آٹو میشن کے ذریعے شفافیت, ڈیمانڈ اور سپلائی کو یقینی بنا سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نظر آئی ہے.مرغی چور مافیا کو سی ڈی سی اور سی پی او نے بے نقاب کیا ہے ماضی میں ذاتی مفادات کے لیے پولٹری اور چینی کی قیمتیں واٹس ایپ پر مقرر ہوتی رہیں عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکس ملز ریٹ مقرر کروایا, 80روپے ایکس ملز اور عوام کو 85روپے فی کلوگرام کے حساب سے رمضان بازاروں میں چینی دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نظر میں کوئی قانون سے بالا نہیں.ماضی میں یہ علاقہ زراعت کے حوالے سے مالا مال رہا.یہاں انتظامیہ مافیا کا حصہ بنتی تھی گرین بیلٹس پر قبضے کئے جاتے رہے, لیکن انتظامیہ نے شتر مرغ کے طرح اپنا سر زمین میں چھپائے رکھا۔جہاں سہولت/رمضان بازاروں اور چینی کے اسٹالوں پر چینی نہ ملنے کا پروپیگنڈا کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ انصاف موبائل شاپس کے ذریعے نوجوانوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں ریڑھی یا تھری ویلر کے ذریعے دور دراز عوام کو سہولت باہم پہنچائیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان محاذ پر کھڑی ہے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں گے -کورونا کو عوام کے تعاون سے شکست دینی ہے کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کے علاوہ کوئی حل موجود نہیں ہم نے سماجی فاصلوں کو اپنا کر اس سے بچنا ہے انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ کو خوبصورت بنانے کیلئے کوشاں ہے گوجرانوالہ میں پی ایچ اے نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes