بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے، شبلی فراز

Published on December 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments


مشین میں صرف 200 امیدوار آ سکتے ہیں، تحصیل ناظم کا انتخاب ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر نہیں ہو سکتے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کیلئے نہیں بنائی گئیں۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، جس کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں، تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا ہے، ای وی ایم میں نیشنل اور صوبائی ووٹنگ کیلئے دو ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے، تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题