غریب ومستحق افراد کی فلاح وبہبودزکوة کمیٹیز کا نصب العین ہیں رانا جاوید اشرف

Published on December 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی رانا جاوید اشرف نے صوبائی حلقہ پی پی 114 کے مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات سے میٹنگ کی اورمستحقین کو زکوة فنڈز کی شفاف تقسیم سمیت دیگر متعلقہ امورپر تبادلہ کیا گیا۔چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اوروزیر اعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوششوں میں کمی نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ غریب ومستحق افراد کی فلاح وبہبودزکوة کمیٹیز کا نصب العین ہیں جس کے لئے سرگرم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ حق حقداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی ہے اور یہ سلسلہ قائم رکھیں گے۔چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ مقامی زکوة کمیٹیز کے چیئرمین عوامی خدمت کو شعار بناتے ہوئے زکوة فنڈز کو احسن انداز میں بروئے کار لائیں تاکہ حلقہ کی سطح پرحکومتی ویژن کی تکمیل ہوسکے۔اس موقع پر مقامی چیئرمین حضرات نے کہا کہ مستحقین کی بھلائی کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题