ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کا صحت مرکز جھرک کا دورا؛پولیو تربیتی نشست کا معائنہ

Published on December 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ/یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج بنیادی صحت مرکز جھرک کے دورے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کرونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کرکے مہم کا جائزہ لیا اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ کرونا ویکسین کے متعلق عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کیا جائے تاکہ انہیں اس جان لیوا بیماری سے محفوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے ایکس رے، گائنی وارڈ، ڈینٹل یونٹ و دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر سنٹر جھرک بند ہونے اور اسٹاف کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کرنے کہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری نے جھرک میں پولیو تربیتی نشست کا معائنہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy