دھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، رانا ثناءاللہ خان

Published on December 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

این اے 133میں مسلم لیگ(ن) کی کامیا بی سے حکمران جماعت کے او سان خطا ہو چکے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)دھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتاپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثناءاللہ خان نے ان خیالات کااظہار ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 99 چوہدری اکبر علی گجرکی قیادت میں صاحبزادہ حافظ محمد امجد’چوہدری کاشف گجر’چوہدری جنید اکبر گجر’میاں ضیاالرحمن سے ملاقات کے دورا ن کیا صوبائی صدر نے کہاکہ این اے 133میں مسلم لیگ(ن) کی کامیا بی سے حکمران جماعت کے او سان خطا ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی تو اپنے امیدوار کے در ست کاغذات جمع نہیں کر ا سکی وہ عوام کی خاک نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ خود حکومت قومی اداروں کو متنازعہ بناکر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوششیں کررہی ہے،(ن)لیگ کی کسی بھی ادارہ کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے وہ صرف اور صرف آئین وقانون کی بالادستی،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی،قومی اداروں کی خودمختاری اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑرہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کل کی طرح آج بھی اپنے محسن میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں کا کوئی اقدام عوام دوست نہیں بار بار یوٹرن لئے جارہے ہیں۔صوبائی صدر سے ملاقات کرنیوالے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے علما مشائخ ونگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری حافظ محمد امجد کابہترین انتخاب کرنے پر شکریہ اداکیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes