عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیںڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on December 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعدد درخواست گزاروں کی شکایات نمٹادیں۔انہوں نے دفتر رجوع کرنے والے سائلین کے مسائل تحمل مزاجی سے سنتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو فوری داد رسی کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کے سربراہان کوبھی عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوامی مسائل سے پہلوتہی کرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے بزرگوں،مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر موجود سائلین نے اوپن ڈور پالیسی پر بلا ناغہ عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی کاوشوں کوسراہا اور مسائل کے تیز رفتار حل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog