موت سے انکارناممکن نہیں،تیاری پہلے کرناہوگی، علامہ ہاشم حقانی

Published on December 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments
جرنلسٹ فائونڈیشن کے تعزیتی ریفرنس سے ،قاری آصف ، وقار احمد، فوزیہ شاہد و دیگر کا خطاب
 راولپنڈی (یواین پی)ایصال ثواب امت مسلمہ کیلئے  تحفہ اخرت ھے۔ قران وسنت  ایصال ثواب کاحکم دیتی ھے جنازہ خوددلیل ھے ایصال ثواب کی اگر ثواب نہ پہنچتا تو جنازہ کی ضرورت نہ ھوتی مرنے کے بعد تین اعمال قابل غور اور مقبول ہیں صدقہ جاریہ علم نافع اور دعاے مغفرت یہ اعزاز امت محمدی کو حاصل ھے ۔موت اٹل حقیقت ہے اس سے انکار ممکن نہیں،  ہر شخص کیلئے ضروری ہے کہ موت سے قبل موت کی تیاری کرے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین  علامہ ہاشم حقانی سربراہ ادارہ کنزالایمان اسلام آباد نے جرنلسٹ فائونڈیشن کے زیراہتمام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائر یکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی وقار احمد،،قاری آصف الخیری ، سینئر صحافی فوزیہ شاہد،راجہ مقصو د سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان،قاری آصف الخیری،ڈاکٹر نیبل جنرل سیکر ٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن،کوثر قریشی، صدر جرنلسٹ فائونڈیشن ذوالفقار ملک ،سیکرٹری رفاقت حسین، ،صاحبزادہ علی عباس حقانی ،امجد نذیر بھٹی،اے ڈی عباسی،اشفاق تنولی ،طارق راجپورت جرال ایڈووکیٹ ،عدنان بری نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ دنیا کی زندگی ختم ہونے والی ہے جبکہ آخرت کی زندگی کبھی ختم نہیں ہوگی، اس کی تیاری اس دنیا میں رہ کر کرنا ہوگی، موت کے بعد کوئی عمل نہیں کیا جاسکتا اس لئے ہمیں اپنے متوفین کیلئے ایصال ثواب کا اہتمام کرنا چاہئے، تعزیتی ریفرنس سابق جنرل سیکرٹری پی ایف یوجے سی آر شمسی،سابق ایڈیٹر ضیاء الدین، عامر خان، احمد بھٹی کے والد، مجید کیانی کے والد اور بڑے بھائی، اے ڈی عباسی کی والدہ، مظہر شیخ کی والدہ، طاہر جعفری کی اہلیہ، امجد قریشی کے بھائی اور بہن، سلیم بخاری کے بڑے بھائی، وسیم الرحمٰن بھٹی کے والد، رفیق صدیقی کے ماموں اور عامر محبوب کے چچا، فضل خالق خان کے بڑے بھائی،راجہ عتیق کی خالہ، سردار فیاض کے ماموں اور عامر عباسی کی والدہ کی یاد میں منعقد کیا گیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes