آزاد کشمیر میں کورونا پھیلنے لگا تعداد 6ہوگئی

Published on March 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضو ںکی تعداد2سے بڑھ کر 6ہو گئی ،جن میں 3مرد اور تین خواتین شامل ہیں تمام مریضوں کا تعلق میر پور ڈویژن سے ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا وائرس خطرناک مراحل میں داخل ہوتا جا رہا ہے کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2سے بڑھ کر 6ہو چکی ہے جو غازی گوڑھا ضلع بھمبر اور بنگڑیلہ ضلع میر پور کے رہائشی ہیں کرونا وائرس کا شکار خواتین میں بھمبر کی زبیدہ زوجہ منیر اور نسرین زوجہ سغیر شامل ہیں ۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں یہ وائرس برطانیہ سے آنے والے افراد میں پایا گیا اور پھر ان کی فیملیز میں منتقل ہوا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog