آڑھتیوں نے اپنی مرضی سے سبزیوں کے نرخ کئی گنا بڑھا دیئے

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

مافیا کو لگام ڈالی جائے اور ان کے خلاف سخت قانون کاروائی کی جائے مطالبہ
فاروق آباد(یو این پی) سبزی و پھل کی ترسیل کا سلسلہ رکنے کی وجہ سے آڑھتیوں نے اپنی مرضی سے سبزیوں کے نرخ کئی گنا بڑھا دیے گئے ہیں سبزی منڈیوں میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ٹماٹر،پیاز،بھنڈی آلو وغیرہ مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ آڑھتی مافیا کو لگام ڈالی جائے اور ان کے خلاف سخت قانون کاروائی کی جائے جو مشکل وقت میں غریبوں کی جیبوں پر دونوں ہاتھوں سے ڈاکہ ڈال رہے ہیں دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ جان بوجھ کر مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کب کیا جائے گا من مانی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے افراد کو سزا دیے بغیر اس عمل کو روکنا نا ممکن ہے دکانداروں کو پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے گراں فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مہنگی سبزی نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے غریب عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog