بد عنوانی کے خلاف اتحاد خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، ڈی پی او اوکاڑہ

Published on December 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سچائی کا ساتھ دیں، ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اور کرپشن اور بدعنوانی سے انکار کریں اوکاڑہ پولیس کے ہر ملازم کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دینی چاہیئےڈیوٹی کے فرائض کو محظ ڈیوٹی نہیں بلکہ فرض اور عبادت سمجھ کر سر انجام دینے چاہیئے۔محکمہ پولیس میں کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں۔سابقہ ادوار میں کرپشن کے مرتکب اہلکاروں کو سزائیں دی گئی ہیں اور آئندہ بھی کرپشن کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جاتی رہیں گی۔کرپشن کے مرتکب پولیس اہکاروں کی اطلاع فوری طور پر 1787 آئی جی کمپلینٹ سنٹر پر دیں اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور انکوائری کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes