ایل پی جی ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل بھی حل کئے جائیں گے علی شہزاد

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف،منصور قاضی،سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس، 1122 اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی انڈسٹریز کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے سیفٹی امور کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ دو روزہ ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے وضع کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں گے اور کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہونے دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیفٹی امور کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں جبکہ ایل پی جی ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل بھی حل کئے جائیں گے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔انہوں نے مسافر بسوں سے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز اتروانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اوورچارجنگ قطعابرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ایل پی جی شاپس کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes