میرے دروازے ھمیشہ عوام کے لیئے کھلے ہیں خادم حسین رند

Published on December 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ہمارا نمائندہ تاجروں اور شہریوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا جومسلے ہونگے ہم ملکر حل کریینگے
نوشہرو فیروز ـ(یواین پی )تاجر اتحاد نواب شاہ کے وفد کی وائس چیئرمین کامران قیوم قریشی نائب صدر محمد اسلم نوری سلطانی انجمن تاجران ریشم گلی کے جنرل سیکٹری بلال احمد قریشی محمد ناصر غوری عابد ملک فیضان قریشی اصغر آرائیں محمد جاوید ملک اللہ مہر راؤ شاھد راجپوت ودیگر رھنماوں کی قیادت میں نئے آنے والے ڈی آئی جی شھید بنظیر آباد ڈویژن منصب سنبھالنے کے بعد انکے چیمبر میں ملاقات کی اور شہری اشیوز و تاجروں کے مسائل پر بات چیت کی تاجروں کو کاروبار کے دوران مکمل سیکورٹی دینے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے گول چکرے بازار میں ٹھیلہ لگانے والے مزدوروں کے مسائل و دیگر اشیوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ڈی آئی جی شھید بنظیر آباد ڈویژن خادم حسین رند نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور خادم سمجھ کر عوام کی خدمت میں ھمیشہ پیش پیش رہینگے اور میرے دروازے ھمیشہ عوام کے لیئے کھلے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ہم تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ چلکر مسائل کو حل کریینگے انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے نواب شاہ تاجر اتحاد کی درخواست پر فوکل پرسن نامزد کردیا انہوں نے کہا کہ ہمارا نمائندہ تاجروں اور شہریوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا جومسلے ہونگے ہم ملکر حل کریینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes