جما عت الد عوۃ پیرمحل کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

05-02-2015 foto1
پیرمحل (یواین پی )جما عت الد عوۃ پیرمحل کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ،جسکی قیادت جما عت الد عوۃ کے امیرحافظ ابو تراب، سماجی شخصیت مہر عمراللہ نے کی ،ریلی ریسٹ ہاؤس پیرمحل سے شروع ہوکر ریلوے روڈ ، ملک چوک سے ہو تی ہوئی اللہ چوک میں اختتام پذیر ہو ئی ریلی میں جما عت الد عو ۃ کے سینکڑوں کا رکنوں اور شہر یوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ریلی کے شر کا نے ہا تھوں میں پلے کارڈ اور بینز ز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر بھا رت کو پسند یدہ ملک قراردینا کشمیر کے مسلما نوں کے ساتھ زدیا تی ہے کہ نعرے درج تھے ۔ ریلی کے اختتام پر بھارت کے پرچم کو نظر آتش کیا ۔ریلی کے شرکا سے امیر جما عت الد عوۃ ابو تراب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر کئی سالوں سے بھارتی فوج قابض ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے جو تاریخ کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایک دن کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔ ہر پاکستانی کی خواہش و دلی تمنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا موقع ملے۔ 5 فروری کا دن ایک قومی دن کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی مدد کرتے رہیں گے۔مہر عمراللہ نے کہاکہ انشا للہ ایک دن کشمیر بھی آزاد ہو گا اور کشمیر میں جہا د جاری رہے گا ۔پاکستان کی سلامتی اور بقا کشمیر سے وابستہ ہے ملک دشمن طاقتیں منظم سازش کے تحت مسلمانوں پردہشت گردی کی چھاپ لگا کرکشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں جبکہ مسلم دشمن طاقتوں کو اسرائیل اور بھارت کی غنڈہ گردیاں کہیں نظر نہیں آتیں اور کشمیر کے نہتے عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes