این اے 110 کیس : تین کے علاوہ تمام پولنگ سٹیشنز کا گمشدہ ریکارڈ مل گیا

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

Khawaja ...Asif
اسلام آباد (یوا ین پی) سپریم کورٹ میں آج این اے 110 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ 26 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ مل گیا ہے صرف تین کا رہ گیا ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران وفاقی وزیر دفاع کے وکیل اور چیف جسٹس آف پاکستان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔خواجہ آصف کے وکیل نے ایک موقع پر کہا کہ ہم خود اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسی تکلیف نہ ہو جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کا موکل تو عہدے کا مزہ لوٹ رہا ہے، تکلیف تو مخالف امیدوار کو ہے۔خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کے معاملے پر میڈیا میں بہت کیچڑ اچھالی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا میڈیا ٹرائل تو آرڈر آف دی ڈے ہے، کسی کو استثناءنہیں۔بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ جیسے ہی مزید تین پولنگ اسٹیشنز کا انتخابی مواد ملے فوراً نادرا کو بھجوا دیا جائے۔ کیس کی سماعت جولائی کے چوتھے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog