ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ٹھٹھہ کی جانب سے تعزیت کا اظہار .

Published on December 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ/یو این پی) ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایم کیو ایم (پاکستان) محمد عیسٰی جوکھیو نے غریب آباد مارکیٹ دہابیجی کے علائقہ راجپوت محلہ بلال نگر میں یوسی دہابیجی کے سینیئر کارکن غلام نبی راجپوت کے والد محترم کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے دلی تعزیت کی اور اپنے گہرے دکھ و رنج غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ و مغفرت عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے . اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عیسٰی جوکھیو نے انہیں کہا کہ آپ کے والد محترم کے اچانک بچھڑ جانے پر بہت افسوس ہے اور آپ کی اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ وکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی کے تمام ذمہ داران کارکنان برابر کے شریک ہیں. اس موقع پر جوائنٽ ڈسٹرکٹ آرگنائزر عمیر قمر، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، یوسی دہابیجی کے ذمہ داران کارکنان اور سابقہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog