حکومت پنجاب غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ سید حسین جہانیاں گردیزی

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائس کے تعاون سے تیسرے ایک روزہ ”ایگریکلچر اینڈ فوڈ سائنسز انوویشن ایونٹ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح اور صدارت وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند خوراک کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زراعت اور فوڈ سائنسز میں جدت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں تحقیق کا انجن ہوتی ہیں۔ طلباءکو کاروبار کے نئے اور جدید طریقوں کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے طلبا کے اندر کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کیا ہے تاکہ طلباءکو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ جس سے زراعت اور خوراک سے وابستہ کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور نے کہا کہ حکومت مربوط کوششوں کے ذریعے ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹیکنالوجی مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ڈی جی زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم بٹر نے کہا کہ محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کا اپنا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ ڈی جی ریسرچ پنجاب نواز خان میکن نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ ونگ فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنے کے لئے کام کر رہا ہے جو کہ زراعت کے فروغ کے لیے بہت ضروری ہے۔ سی ای او ڈائس ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پورا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ان مقابلہ جات میں 30 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات اور فیکلٹی ممبران نے 90 سے زیادہ جدید کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔ ڈائس میں مختلف صنعتوں اور کاروباری اداروں کے تقریباً 20 سے زائد اسٹالز لگائے گئے۔ اس تقریب میں وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سمیت دیگر فیکلٹی وسٹاف طلباءاور فیملیز کی بڑی تعداد نے سٹالز کا دورہ کیا۔ بہترین کاروباری آئیڈیاز کو انعامی رقم سے نوازا گیا تاکہ عوام کی بہتری کے لیے وہ اپنے کاروبار کو مزید بڑھا سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题