ڈینگی وائرس کے تدارک کی کاوشیں معاشرہ کے اجتماعی مفاد کے لئے ہیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on August 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے تدارک کی کاوشیں معاشرہ کے اجتماعی مفاد کے لئے ہیں اور ہمیں ان کاوشوں کو ثمرآور بنانا ہے بارش کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر ڈینگی وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس کے لیے احتیاطی تدابیر ہی بہترین حکمت عملی ہے تاجر برادری اجتماعی طور پر انسداد ڈینگی مہم میں شامل ہو اور تمام کاروباری مراکز ڈینگی فری بنانے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ہاؤس کیپنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر، دکان، پلازہ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کی جگہ پر کاروائی کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین عبدالحمید جج جنرل سیکریٹری ملک محمد اشرف کی سربراہی میں ملنے والے وفد کے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں نائب صدر محمد سرور محمد ریاض سمیت تاجر تنظیموں کے دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔ تاجروں نے انسدادِ ڈینگی خدمات میں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت اور مدد کے عزم کا اعادہ کیااور کہاکہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مرکزی انجمن تاجران اپنی 72ذیلی تنظیموں کے ساتھ مل کر ضلع کو مکمل طور پر ڈینگی اور پولیوفری بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تاجروں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم مل جل کر اپنے شہروں ،قصبات اور کاروباری مراکز کو صاف ستھرا رکھ کر اور مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کر کے اس آفت سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy