سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مثال نہیں ملتی؛سعید غنی

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments


کراچی (یواین پی) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں 47ہزار اساتذہ بھرتی کئے سندھ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ بھرتی کئے انہوں نے کہا سندھ میں اساتذہ کو سو فیصد میرٹ پر بھرتی کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مثال نہیں ملتی۔ ایم کیو ایم رہنما سندھ حکومت کے بارے میں منفی بیان دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے ملک میں بہت زیادہ مہنگائی کی ہوئی ہے اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو بہت مشکل کیا ہوا ہے۔ صوبہ میں نفاق اور اور لسانی بنیادوں پر لوگوں میں دوری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اسے ناکام بنائیں گے۔صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے طنزاً کہا کہ پٹرول کی قیمت اور ڈالر کی قیمت سندھ حکومت نے بڑھا دیا ہے‘ چینی کا سکینڈل‘ ایل این جی کا سکینڈل سندھ حکومت کا پیدا کردہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy