جعلی ایس ایم ایس کر کے عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

6
لاہور (یو این پی) نیب نے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے انعامی رقم کا لالچ دینے والے نوسربازوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور یہ کریک ڈاون پنجاب کے بڑے شہروں میں شروع کیا جائے گا۔
نیب پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل سید برہان علی نے ایس ایم ایس کے ذریعے انعامی رقم کا لالچ دینے والے نوسربازوں کےخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ڈی جی نیب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوںکولوٹنے والے نوسربازوں کاموبائل ڈیٹا حاصل کیا جائے۔ڈی جی نیب پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہری چاہیں تو ثبوت کے ساتھ درخواستیں دے سکتے ہیں۔ برہان علی نے بتایا کہ کریک ڈاون ابتدائی طور پر لاہور، ملتان سمیت دیگر اضلاع کیاجارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题