برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا انتظار بے چین کرنے لگا

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

لندن (یواین پی) سابق انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر محمد رضوان کی بلے بازی کی مداح نکلیں، پاکستانی کھلاڑی سے بیٹنگ سیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 29 سالہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، یہ ایک بہترین سائننگ ہے‘۔محمد رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے، وہ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سیسکس کو جوائن کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes