بڑے بھائی ڈاکٹر اقبال فرحت مرحوم کی شدت سے کمی محسوس ہو رہی ہے، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

12236508_1212776445402999_1554843345_oجب سے اداکاری کی دل میں شروع سے خواہش رہی کہ ہمار کوئی ایک پروجیکٹ بین الاقوامی فلمی میلے کا حصہ بنے، آفتاب عالم
’’اٹھنّی‘‘ جیسے سبجیکٹس پر ضرور قلم اٹھانا چاہیے نہ کہ ہم کمرشلزم کو فروغ دیں، انور اقبال
طلال سر کا شکریہ کہ فلمی میلے میں اس پروجیکٹ کے توسط سے ہمیں حصہ بنایا، دانش احمد
مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے بھی اس فلم میں اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے، حرا احمد
۶۸ ممالک سے وصول ہونے والی ۲۱۹ فلموں میں سے ایک ’’اٹھنّی‘‘ بھی شامل ہے
12236587_1212775768736400_1083601563_oکراچی(یو این پی ) بھارت کے شہر نیو دہلی میں ہونے والے فلمی میلے میں ۶۸ سے زائد ممالک سے وصول ہونے والی ۲۱۹ فلمیں دکھائی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فلمی میلہ دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۱۵ ؁ء نیو دہلی،بھارت میں منعقد ہو رہا ہے فلمی میلے میں جیکولین فرنینڈس، کیتن مہتہ، دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سوسیڈیا،منسٹر آف ٹورزم آرٹ اینڈ کلچر کپیل شرماسمیت دیگر بڑی فلمی، ادبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی ،رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت کی ’اٹھنّی‘‘ ۹ دسمبر کو دکھائی جائے گی یہ وہ واحد فلم ہے جو ایک الگ موضوع ہونے کی بناء پر فلمی میلے میں منتخب ہوئی جوکہ اسپیشل افراد پر مبنی ہے جس کا مرکز چھوٹا قدہے اور کراچی اسٹیج و ٹی وی کے اداکار شاہد راننا کو مرکز بنا کر دنیا بھرسے چند چھوٹے قد رکھنی والی شخصیات کو چن کر فلم میں ان کے بارے میں تحقیق کر کے ان کے مسائل کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے، فلم میں پاکستانی شوبز اوردیگرشخصیات سمیت پی ٹی وی اسٹیج و ٹی وی کے اداکاروں نے بھی اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے ہیں اورعالمی فلمی میلے میں فلم کے منتحب ہونے پر ڈائریکٹر کے ساتھ نیک خواہشات کے ساتھ دعا کی ہے چند ستاروں نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے الفاظوں میں کہا کہ ایک بڑے فلمی میلے میں اور خاص کر ہندوستان فلم انڈسٹری، جو کہ دنیا بھر میں فلم انڈسٹری میں ایک اپنی الگ پہچان اورنام رکھتا ہے اس دستاویزی فلم کا منتخب ہوجانا ہی بہت بڑی بات ہے اور امید ہے کہ اسے اپنے سبجیکٹ کے لحاظ سے کامیابی ملے اوروہ اعزاز لے کر پاکستان آئے ۔مشہور اداکار آفتاب عالم نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈاکومینٹری فلم سے پاکستان کا مثبت پہلو یقیناًپوری دنیا میں مثبت انداز میں پہنچے گا ہندوستان کے اس فلمی میلے میں اس دستاویزی فلم کی شرکت کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔معروف اداکار انور اقبال کے کہنے کے مطابق ہمیں ایسے سبجیکٹس پر ضرور قلم اٹھانا چاہیے نہ کہ ہم کمرشلزم کو فروغ دیں، ٹی وی اسٹار حرا احمد نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے بھی اس فلم میں اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے، چھوٹے قد کے فنکار دانش احمد نے کہا کہ میں بھی ایسے ہی اسپیشل افراد سے تعلق رکھتا ہوں کہ جس میں شاہد رانا بھائی تعلق رکھتے ہیں طلال سر کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے جمع ہونے والی فلمی میلے میں اس پروجیکٹ کے توسط سے ہمیں حصہ بنایا اور اس کا کریڈٹ واقعی طلال سر کے جاتا ہے اور دعا ہے کہ یہ فلم اعزازحاصل کرے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں مزید روشن ہو ۔ مشہور کامیڈین و اداکار آفتاب عالم نے اس بارے میں کہا کہ ہم نے جب سے اداکاری شروع کی اُس وقت سے یہ دل میں خواہش رہی کہ ہمار کوئی ایک پروجیکٹ بین الاقوامی فلمی میلے میں شامل ہو اور الحمدوللہ ’’اٹھنّی‘‘ کی صورت میں اللہ پاک نے وہ موقع فراہم کیا جو میں سمجھتا ہوں آج یہ وقت صحیح تھا کہ وہ منتخب ہوئی اور میں شکر ادا کرتا ہوں اپنے رب کا کہ کوئی تو ایسا آیا کہ جس نے ان کے (چھوٹے قد) مسائل پر قلم اٹھایا میں دلی دعا کرتا ہوں اپنے رب سے کہ اس فلم کے ذریعے طلال فرحت کا، ہمارا اور خاص کر ہمارے ملک کا نام سنہرے الفاظوں سے تاریخ کے پنّوں پر لکھا جائے ۔ ’’اٹھنّی‘‘ کے رائٹروڈائریکٹرطلال فرحت سے جب اس سلسلے میں گفتگو ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس دستاویزی فلم’’اٹھنّی‘‘ کا ایک بڑے فلمی میلے میں منتخب ہوجانا میری زندگی کا ایک بڑا خواب تھا، جو اللہ پاک نے پوراکرایا اور اس موقعے پر بڑے بھائی ڈاکٹر اقبال فرحت مرحوم کی شدت سے کمی محسوس ہو رہی ہیجو یہ دن دیکھ نہیں سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy