یوم عاشور 10محرم الحرام آ ج عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جارہا ہے

Published on September 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

اسلام آباد/کوئٹہ(یواین پی) یوم عاشور 10محرم الحرام آ ج منگل کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی،سکیورٹی کے سخت انتظامات،موبائل سروس بند رکھی جائے گی،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر۔نواسہ رسول ؐ،جگر گوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طول و عرض میں مجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔یوا ین پی کے مطابق جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،قصبات میں منعقدہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔مساجد میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں علماء و خطیب حضرات حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں پر خصوصی خطاب کریں گے۔امام بارگاہوں میں مجالس عزا ء کے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباں بپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی جبکہ یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ ؓ ملتان روڈ جہانیاں سے دس محرم کو صبح نو بجے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا جس میں ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔ دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ بعد از مجلس سہہ پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زنجیر زنی ہو گی ا س موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes