وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز۔۔۔شریف۔۔۔ بن گئے داڑھی رکھ کر سب کو حیران کردیا

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

اسلام آ باد (یو این پی )وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں ، جے آئی ٹی کے سامنے آخری پیشی کے موقع پر حسین نواز جب اپنی گاڑی سے اترے تو سب حیرت کے مارے ان کی طرف تکنے لگے کیونکہ حسین نواز نے داڑھی رکھ لی ہے۔حسین نواز کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی موجود تھے ۔حسین نواز آج چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں جس میں وہ منی ٹریل کے حوالے سے آج مکمل اور حتمی جواب دیں گے۔ حسین نواز کی پیشی کے حوالے سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ میڈیا کو بھی خارداد تاروں کے پیچھے تک محدود کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کو وی وی آئی پی ون کے درجے پر رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حسن نواز دوپہر گیارہ بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس کے بعد دوپہر 3بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری تھی۔ جے آئی ٹی نے کل 5جولائی کو مریم نواز کو بھی طلب کر رکھا ہے جس کے بعد 10جولائی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes