عوام زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ کروائیں عذرا مہیسر

Published on December 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

ٹھٹہ، (یو این پی/رپورٹ حمید چنڈ): ضلعی الیکشن کمشنر و چیئرمن ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی عذرامہیسر نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ کروائیں تاکہ وہ ملک میں جھموریت کے قیام کیلئے بہتر نمائندوں کو منتخب کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں آئندہ انتخابات کیلئے ضلع کے مختلف محکموں سے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا لینے، پولنگ اسٹیشنز کیلئے سرکاری عمارتوں کی نشاندہی اور مختلف معاملات پر ممبران سے تجاویز اور تمام صورتحال جا جائزہ لینے کے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گرنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، ڈپٹی ڈی ای او پرائمری محمد صدیق پلیجو، انچارج نادرا سینٹر عبدالستار سولنگی، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول گیل موری محمد حسن سومرو، الیکشن آفیسر محمد اشرف لودہی، نعمان عیسانی کے علاوہ محکمہ روینیو، تعلیم، الیکشن کمیشن کے افسران اور عورت فائوںدیشن کی رہنماء و دیگر نے شرکت۔ اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گھر گھر ووٹ تصدیق کے کام میں مزید اور دس دن کا اضافہ کیا گیا ہے جوکہ 31- دسمبر تک جاری رہیگا تاکہ ووٹر درستگی کا کام آسانی سے کرکے غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹیں تیار کی جا سکیں۔ انہوں نے کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ اس ضمن میں آگاہی مہم چلائی جائے جبکہ چھٹیوں کے بعد تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی پروگرام منعقد کئے جائيں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں اور انہیں وٹ کی اہمیت کا اندازہ بھی ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog