اوکاڑہ روڈ سیفٹی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایس پی شہبازعالم

Published on August 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)روڈ سیفٹی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے شعور کی بیداری وقت کی اہم ضرورت ہےان خیالات کا اظہار ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شہباز عالم نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے دیپالپور اوکاڑہ کیمپس میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی شہباز عالم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد روڈ حادثات میں اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد معذور ہو جاتی ہے۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں ٹریفک قوانین سے عدم واقفیت، غیرمحتاط رویہ، تیزرفتاری، مسافروں اور مال کی اوور لوڈنگ، کم عمر ڈرائیور یا ڈرائیونگ کی نامکمل مہارت اور موبائل فون کا استعمال سر فہرست ہیں۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس مقدس مشن کی تکمیل کے لیے ہمہ وقت نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کیونکہ معاشرے کی مدد کے بغیر کوئی بھی محکمہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مظہر حسین رانجھا نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے تربیت کا آغاز گھر سے ہونا چاہیے جس کے بعد تعلیمی اداروں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی سڑکوں کو حادثات سے پاک کرکے ایک محفوظ اور مہذب معاشرے کی بنیادرکھ سکیں سیمینار میں ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر شعیب الرحمان، ڈاکٹر توحید اقبال ڈاکٹرآمنہ، ڈاکٹرسدرہ اور ڈاکٹر پروین نے بھی شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پےسیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس شہباز عالم نے یونیورسٹی میں پودا لگا کر موسم خزاں کی شجر کاری کا آغاز بھی کیا اور ملکی ترقی،خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy