سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Published on December 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

کراچی(یواین پی) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی27دسمبرسوموار کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کراچی، ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی مرکزی تقریب سے بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور مقررین خطاب کرتے ہوئے ملک و قوم کیلئے محترمہ کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے جہانیاں سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاجبکہ محترمہ کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اہلیہ تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ماہ دسمبر میں ہوئی جبکہ 1987ء کو دسمبر کی اٹھارہ تاریخ کو ان کی آصف علی زرداری کے ساتھ شادی ہوئی وہ 2دسمبر 1988ء کو پاکستان کی وزیر اعظم بنیں جبکہ2007ء میں ماہ دسمبر میں ہی 27تاریخ کو انہیں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مار دیا گیا ان کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو ان کا سیاسی وارث بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes