ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25ستمبر کو ہو گا

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

news-1411374419-4868کراچی(یو این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے 25ستمبر کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں کمیٹی ممبران، علماءاور ماہرین افلاکیات کے علاوہ محکمہ موسمیات کے افسران بھی شریک ہوں گے۔ مفتی منیب الرحمان مرکزی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ذی الحج کا چاند 26ستمبر کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں لہذاٰ عید الضحیٰ 6اکتوبرکو ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme