نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 224 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Published on December 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ”ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے، کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور“ اردو زبان کے نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 224 واں یوم پیدائش 27دسمبر سوموار کو منایا جائے گا۔ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔مرزا اسد اللہ غالب 27دسمبر1797ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ غالب15فروری1896ء کو انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes