ضلع ٹھٹھہ میں “جشن ٹھٹھہ 2022” کے نام سے ایک عظیم الشان میلا منعقد کیا جائے گا؛ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

ٹھھٹہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں “جشن ٹھٹھہ 2022” کے نام سے ایک عظیم الشان میلا منعقد کیا جائے گا تا کہ ضلع کے عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ نوجوانان کی بھتری کیلئے صحتمند سرگرمیوں کو فروغ بھی دلایا جا سکے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ میں پانچ دن کیلئے فیسٹیول منعقد کرنے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سجاد احمد ابڑو ، ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری نصیر احمد میمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری محمد رحیم سومرو، ڈپٹی ڈی ای او پرائمری محمد صدیق پلیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بھرانی ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر رحیم علی بلال، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو احمد خان سومرو، این آر ایس پی، آل پرائیویٹ اسکول ایسوسیئیشن ضلع ٹھٹھہ کے صدر جلیل کھمباٹی، کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا کی وجہ عوام میں پیدا ہونے مسلسل گھٹن جیسے ماحول اور صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گھروں تک محدود فیملیز اور عوام کو تفریح سمیت دیگر مختلف صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے آئندہ سال جنوری کی ابتداء میں اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں ایک پروقار فیسٹیول کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو مسلسل پانچ دن جاری رہے گا، فیسٹیول میں سندہ کی تاریخی روایتی کھیل ملھ، کبٹی کبٹی اور دیگر مختلف کھیلوں کے ساتھ ساتھ آرٹ، تقاریر اور ٹیبلوز کے مقابلے، ثقافتی اور میوزیکل شو کے علاوہ بک اسٹالے، ثقافتی چیزیں، کھانے پینے سمیت مختلف اقسام کے اسٹالز جبکہ ٹھٹھہ کی آگہی و تاریخی پس منظر کے متعلق ڈاکیو مینٹری کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو قدیم ٹھٹھہ کی ثقافت، ادب، تاريخ اور تمدن کے متعلق آگہی فراہم کی جا سکے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی سربراہی میں آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو دو دن کے بعد تمام صورتحال کے متعلق رپورٹ اور تجاویز پیش کرینگے تاکہ عوام کو تفریح کے ساتھ بہترین صحتمند سرگرمیاں فراہم کی جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes