عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور ضلع کے تمام ایڈنسٹریٹرز و ٹاو¿ن افسران کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ محکمہ آبپاشی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 12 فروری 2022 تک کینالز میں پانی کی درجہ بندی کے مدنظر ضلع کے تمام واٹر سپلائی تالاب میں پینے کے پانی کا ذخیرہ رکھا جائے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران بھی ڈیزل مشینوں کے ذریعے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پینے کے پانی کی قلت اور ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، ڈرینج، انسداد تجاوزات کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع میں نہروں اور کینالوں سمیت بازاروں، اسٹاپوں اور دیگر مقامات پر ناجائز قبضے اور تجاوزات کو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes