مویشیوں کے باڑوں میں مکھیوں اور مچھر کو مارنے لے لئے اسپرے کیا جائے ڈاکٹر محمد اکرم راٶ

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی) مویشیوں میں پھیلنےوالی بیماری (لمپی) کے بچاٶ کے انتظامات کے سلسلے میں جاٸزہ لیتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے ڈپٹی ڈاٸریکٹر لاٸیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اکرم راٶ سے تفصیلات معلوم کی جس پر ڈاکٹر اکرم راٶ نے بتایا کہ ضلع نوشہروفیروز میں ابھی تک کوئی ایسا کیس ظاہر نہیں ہوا ہےمحکمہ لائیو اسٹاک کے افسران بھینسو ں کے باڑے وزٹ کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ متاثرہ جانور کے مکھی کا مچھر کے کاٹنے کے بعد دوسرے جانور پر مکھی کا مچھر کے بیٹھنے سے یہ بیماری پھیلتی ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ مویشیوں کے باڑوں میں مکھیوں اور مچھر کو مارنے لے لئے اسپرے کیا جائے انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ مویشی کے دودھ پینے یا گوشت کھانے کے کوئی نقصان نہیں ہوتاڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ لائیو اسٹاک کے تعلقہ افسران مویشی منڈیوں کا دورہ کریں اور ضلعی سطح پر بیماری کی اطلاع حاصل کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کریں لائیو اسٹاک افسران عوام میں آگاہی فراہم کریں اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کے ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy